پیسکو لائن

پیسکو لائن مین بھرتی کے ٹیسٹ میں کھلے عام نقل کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) میں لائن مین کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ میں کھلے عام نقل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا آغاز

ویڈیو میں امیدواروں کو ایک جگہ پر جمع ہوکر پرچہ حل کرتے اور ایک دوسرے سے سوالات کے جوابات پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لائن مین کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے یہ ٹیسٹ3 اکتوبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میںمنعقد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ

پیسکو حکام کی جانب سے ٹیسٹ میں بدنظمی کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اس سے قبل سوات میں منعقدہ ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔پیسکو کے ڈائریکٹر ایچ آر کے مطابق بدنظمی میں ملوث امیدوار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ٹیسٹ کے لئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی