پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا آغاز

ویب ڈیسک :پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ،سیکرٹری وزارت خزانہ،چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت میں بغیر خواتین کے مزید 38وزرا شامل

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال کے دوران معاشی اہداف کا جائزہ لیں گے۔بجٹ میں رکھے گئے ٹیکس اہداف، معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

آئی ایم ایف حکام کے ساتھ یہچھٹے اور ساتویں دور کے مذاکرات کا آغازہے ۔چیئرمین ایف بی آر آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف پر بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ مذاکرات رواں ہفتے تک جاری ر ہیںگے۔ آئی ایم ایف حکام توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کا بھی جائزہ لیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔