corona vaccination

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال مشروط طور پر ختم، گھر گھر کورونا ویکسین شروع

ویب ڈیسک (پشاور)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 15روز کیلئے مشروط طور پر اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوئے گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم سمیت تمام ایمرجنسی خدمات فراہم کرنا شروع کردیں۔

ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارا بائیکاٹ کوویڈ 19 ویکسی نیشن اور دیگر ایمرجنسی فرائض سے 15 دن کے لیے اس شرط پر ختم کیا جائےگا کہ اس عرصےکے دوران حکومت ہماری اپ گریڈیشن کو آگے بڑھائے گی۔

مزید پڑھیں:  عدالتی فیصلے کو غلط مفہوم پہنانا فساد فی الارض ہے، سپریم کورٹ

محکمہ صحت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے کوآرڈینیٹر نےاجلاس میں بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب کی طرزپر اپگریڈیشن کا مطالبہ کررہی ہیں اس وقت لیڈی ہیلتھ وررکز صوبہ بھرمیں اپنی ذمہ داریوں کےساتھ ساتھ انسداد پولیومہم، ای پی آئی اور گھرگھرکورونا ویکسینیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر

واضح رہے کہ صوبہ بھر میں 14ہزارسےزائد لیڈی ہیلتھ ورکرزاس وقت کام کررہی ہیں۔