DG-ISI-NADEEM-

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا جبکہ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور  تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر اہم ترین تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔آئی ایس پی ار کے مطابق جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے ۔ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داری دے دی گئی۔ جنرل محمد سعید کو کورکمانڈر کراچی تعینات کردیاگیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ،پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات ہوگئے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی  کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔