آریان رو پڑے

آریان خان ویڈیو کال پروالدین سےبات کرتے ہوئے روپڑے

ویب ڈیسک:منشیات کیس میں گرفتاری کے 12 روز بعد آریان خان کی پہلی بار والدین سے ویڈیو کال پر بات کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی جیل سے اہل خانہ اور وکیل سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی سہولت بھارت میں کورونا پابندیوں کے دوران متعارف کروائی گئی تھی تاکہ قیدیوں کو کورونا کے ممکنہ اثرات سے بچایا جاسکے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان کو سماعت کے بعد عدالت سے جیل منتقل کیا گیا جہاں آریان نے جیل انتظامیہ کو گفتگو کے لیے اپنی والدہ کا نمبر دیا تھا، جیل حکام نے گوری اور شاہ رخ سے ان کے بیٹے کی ویڈیو کال پر بات کرائی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا بتانا ہےکہ آریان نے والدین سے 10 منٹ ویڈیوکال پر بات کی۔

جیل قواعد و ضوابط کےمطابق زیر سماعت مقدمے میں لائے گئے ملزمان تحویل کے دوران مہینےمیں 2 سے 3 مرتبہ اپنے اہل خانہ اوروکیل سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کےساحل پر ایک کروز شپ پرہونےوالی پارٹی پر چھاپہ مارکرشاہ رخ کے بیٹےسمیت 8 افراد کوگرفتارکیاتھا۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کی ہےجس کےبعد اب آریان کومزید وقت جیل میں گزارناہوگا۔