خیبرپختونخواہاکی لیگ

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کافائنل پشاور فالکنز نے جیت لیا

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخواہاکی لیگ کافائنل پشاورفالکنزنےجیت لیا،فائنل میچ میں بنوں کی ٹیم ایک گول کرسکی ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش تھے۔

کامران بنگش نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئےاورجیت پرمبارکباد دی۔ اس موقع پر کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کےپی ہاکی لیگ کا انعقاد پاکستان میں پہلی بارہوا ہےحکومت نے ذاتی دلچسپی لے کراس ایونٹ کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا

صوبائی حکومت کی جانب سے اس لیگ پر کوئی پیسے نہیں لگےانہوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے، اس کھیل کیلئے اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

کامران بنگش نے کہا کہ ہارنے والے کو کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کرنی چاہئے،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ کے بارے میں جوشکایات آئی ہیں ان کی تحقیقات کی جائیںگی۔