کیفے پر چھاپہ

کیفے پر چھاپہ منشیات کے استعمال پر 34 نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) تھانہ چمکنی کی حدودرنگ روڈ مال مویشی منڈی کےقریب کیفےمیں سگریٹ نوشی اورمنشیات استعمال کرنےپر 34 نوجوانوں کوحراست میں لیکرتھانےمیں بند کردیاگیاہے۔

تمام نوجوان کیفےمیں سگریٹ نوشی میں مصروف تھےکہ پولیس نےدھرلیاجن کیخلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ۔

تھانہ چمکنی پولیس کوعوامی شکایات پر رنگ روڈ میں قائم رنگ نامی کیفے پرچھاپہ مارا،اس دوران سگریٹ نوشی اورمنشیات لینےمیں مصروف 34 نوجوانوں کوحراست میں لیاگیاجبکہ شیشہ ہائوس سے متعدد فلیورز اورسگریٹ نوشی کے اوزاربھی برآمدکرکےنوجوانوں کیخلاف متعلقہ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید دیکھیں :   ایک ہفتے میں پولیس کی نظرثانی شدہ سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کاحکم