نوٹس جاری

تاجروں کوٹیکس نوٹس جاری کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تیس ہزار سے زائد تاجروں اور افراد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پشاور ، چا رسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، ایبٹ آباد ،کوہاٹ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں تاجروں اورکاروباری افراد کو نوٹسز اور وارننگ نوٹسز جاری کئے جائینگے جن میں ان سے بروقت ٹیکس جمع کرانے کا کہا جائے گا ۔فہرست میں پشاور کینٹ ، سٹی ، ٹائون ، حیات آباد کے تاجر بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایسے تاجر بھی شامل ہیں جو کہ ٹیکس جمع نہیں کر رہے ہیں تاہم ایف بی آر کیخلاف احتجاج میں شریک ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کیلئے فہرستوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔مجموعی طور پر ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد اور تاجروں کو نوٹس جاری کر دیئے جائینگے ۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی