کروڑپتی بھکاری

بھکاری کروڑوں روپے کا مالک نکلا

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کروانے پر بھکاری سے جواب مانگ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان کا بھکاری بھی کروڑوں روپے کا مالک نکلا بچوں کو مہنگے سکول میں داخل کروانے اور ان کی بیمہ پالیسی کروانے کی وجہ سے حکومت کے ریڈار میں آگیا ہے ، ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب اور ملتان کے سب سے مہنگے سکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت مانگ لی ہے۔ ایف بی آر کیجانب سے ساڑھے سترہ لاکھ روپے بینک اکائونٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی جبکہ یہ سامنے آیا کہ شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی