دفتر خارجہ

امریکا کے ساتھ فضائی حدود کا کوئی معاہدہ نہیں، پاکستان

ویب ڈیسک: دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے، سی این این کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا، سی این این کے مطابق ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں، پاکستان دو شرائط پر ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ پاکستان کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی کاوشوں اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کی مدد کی شرائط بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان علاقائی سلامتی و انسداد  دہشت گردی کے معاملات میں ایک طویل عرصے سے باہمی تعاون چلا آرہا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری رہتی ہے