تاریخی شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دیدی

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ بدل دی۔

پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کے کپتان بابراعظم نے چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی جب کہ محمد رضوان نے بمرا کو چوکا لگا کر ففٹی بنائی ۔ بابراعظم نے 68 جب کہ محمد رضوان نے 79 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارتی اننگز

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تباہ کن بولنگ سے پہلے روہت شرما اور بعد میں کے ایل راہول کو جلد چلتا کیا۔ بعد میں حسن علی نے سوریا کمار یادیو کی وکٹ حاصل کی اس موقع پر ویرات کوہلی اور پنٹ کے اہم شراکت داری قائم ہوئی جسے شاداب خان نے ختم کیا پنٹ شاداب کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ اننگز کے 17 ویں اوور میں گری جب جڈیجا حسن علی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ ویرات کوہلی کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناٹ آؤٹ رہنے کا ریکارڈ قائم نہ رکھ سکے اور 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا بھی لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور حارث روف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام

پاکستانی اننگز

بھارت کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑنے کا عظم لیے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے پراعتماد انداز میں بھونیش کمار کو پہلے چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ دوسرے اوور کے لیے آئے محمد شامی کو کپتان بابراعظم نے چوکا رسید کیا۔ دونوں بیٹرز نے انتہائی ذمہ داری سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ کے دوران کسی بھی لمحے بھارتی بولرز کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہ دیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے سوریا کمار یادیو کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں 100 کیچز مکمل کر لیے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔