تاریخی فتح

پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: عامر خان ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش ، بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے۔ برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نیٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ، شین وارن

عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پرٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک پْر مزاح ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ عامر خان اس ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش اور بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔