لنڈا بازار

لنڈا بازار سج گئے،دام دگنے چگنے

ویب ڈیسک :سردی سر پر آتے ہی لنڈا بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں اور ایک اندازے کے مطابق لنڈے کے کپڑوں کی درآمد گزشتہ سال کے مقابلے میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی کے باعث شہری سکینڈ ہینڈ کپڑوں کی خرید و فروخت کیلئے کوہاٹی ، ہشتنگری، ریلوے پھاٹک ، نوتھیہ ، حیات آباد کی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان بازاروں میں کئی لوگ صرف قیمتیں ہی پوچھ کر واپس ہونے پر مجبورہیں۔ ملک میں افراط زر کے رحجان میں اضافہ کے باعث سکینڈ ہینڈ کپڑوں کا استعمال اور درآمد بڑھ رہی ہے ۔فردوس ریلوے پھاٹک میں پرانے کپڑوں کی خرید و فروخت میں بھی تیزی آ رہی ہے پرانے کپڑوں کا کاروبار پہلے پشاور تک محدودتھا تاہم اس کا دائرہ اب پورے صوبے تک پھیل گیا ہے روپے کی قدر میں کمی کے باعث درآمد شدہ کپڑوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ