قتل

گل آباد میں ڈھول بجانے کے تنازعہ پر باراتی نوجوان قتل

ویب ڈیسک(پشاور) بھانہ ماڑی کے علاقہ گل آبادمیں ڈھول بجانے کے معاملہ پر بارات میں شریک نوجوان کو مقامی شخص نے بیدردی سے قتل کردیا ، مدعی حسین ولد سیدخان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے جوانسال بھانجے سیدگل ولد احمدگل سکنہ سپین جماعت کے ہمراہ قریبی عزیز کی بارات لیکر جارہے تھے کہ گل آباد میں نزد ابوبکر مسجد ملزم ذاکر ولد سحرگل سکنہ نوتھیہ نے ڈھول بجانے کے معاملہ پر ہمارے ساتھ تکرار شروع کردی اسی دوران ملزم ذاکر نے پستول نکال کر میرے بھانجے پر فائرنگ کردی جو سر پر گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا، مجروح کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا