1578154777 1

خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج منظور

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی صدارت محکمہ زکوات اور سماجی بہبود کا اجلاس، صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج منظور. فی خاندان بارہ ہزار روپے دیے جائیں گے،اس پیکیج پر ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے. یہ رقوم چھ چھ ہزار روپے کے دو قسطوں میں ادا کئے جائیں گے، یہ رقوم ڈسٹرکٹ زکوات کونسلز اور مقامی زکوات کمیٹیوں کے ذریعے دیے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ

یہ پیکج صوبائی حکومت کی طرف سے احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی ریلیف سے الگ ہے،29 ہزار خاندان پہلے سے رجسٹرڈ ہیں باقی مستحق خاندانوں کی نشاندہی پر جلد کام شروع کیا جائے گا.

وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ امداد کی تقسیم بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائے، اس بات کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحق لوگوں کو ملے۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون کئے گئے علاقوں میں لوگوں کو فوڈ پیکیج دینے پر کام کیا جارہا ہے، موجودہ صورتحال میں لوگوں کی تکالیف کا بھر پور احساس ہے.لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلی محمود خان.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ