سریے کی قیمت

پاکستان میں سریے کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں خام لوہے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سریے میں 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو گیا ہے۔

گھروں کی تعمیر میں استعما ل ہونے والے سریے کی قیمت میں اضافہ کے بعد تعمیراتی بجٹ بھی بڑھ گیا ہے جس کے باعث اپنا گھر بنانے کے خواہش مندوں کو نئی مشکلات نے آگھیر ا ہے۔ لوکل گریڈ کا سریا 165 سے 170 روپے، گریڈ 40 کا سریا 180 سے مہنگا ہو کر 185vجبکہ گریڈ 60 کا سریا 185 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ سریے ا کاروبار کرنے والے تاجروں نے قیمتوں میں اضافہ کے بعد پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا