عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس

عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس،آلودگی میں لاہور دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر

ویب ڈیسک :عالمی ادارے نے آلودگی کا ائیرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس میں لاہور آلودگی میں دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے تین شہر پہلے تیسرے اور پانچویں نمبر ہیں۔

ورلڈ ائیر کوالٹی انڈیکس نے دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا شہر لاہور آلودگی میں دوسرے نمبرپر رہا۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس تین سو پانچ ریکارڈ ہوا اور کراچی پانچویں نمبر پرایک سو انسٹھ اے کیو لیول پر پہنچ گیا۔ بھارت کے تین شہر آلودہ شہروں میں شامل ہوئے جن مین دہلی چھ سو پچیس اے کیو لیول کیساتھ پہلے،ممبی ایک سوانہتر انڈیکس سے تیسرے اور کولکتہ ایک سو انسٹھ انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور