جسٹس رانا شمیم ویڈیو آنے والی ہے

بہت جلد دھماکہ خیز ویڈیو بھی آنے والی ہے

ویب ڈیسک: ملکی سیاست میں گلگت وبلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے ایک مبینہ بیان حلفی نے بھونچال کی فضا پیدا کر دی ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں حکومت کے جانے کی افواہوں نے زور پکڑا ہے ۔

سابق چیف جسٹس رانا شمیم

دوسری طرف ذرائع ابلاغ سے وابستہ باخبر حلقوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی ایک ایسی ویڈیوسامنے آنے والی ہے جو بھونچال میں شدید اضافے کا باعث بنے گی

معروف صحافی عمر چیمہ جو پانامہ اور پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں بھی شامل رہے ہیں نے ٹویٹ کی ہے کہ ”فلم ابھی باقی ہے دوست اور اس کے ریلیز ہونے کے بعد تردید کا آپشن بھی نہیں رہے گا”

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

ایسے ہی ایک اور معروف صحافی وجاہت مسعود نے ٹویٹ کی ہے کہ” اسلام آباد میں خبر گرم ہے کہ جلد ہی ایک اور ویڈیو نمودار ہونے والی ہے جسے آواز بند کر کے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے؟،

ان ٹویٹس کے علاوہ بھی بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ تبدیلی کے خواہش مند حلقے ایسی فضا بنا رہے ہیں کہ موجودہ حکومت میں شامل اہم ترین شخصیات ازخود ہی اپنی جگہ خالی کردیں یعنی میدان چھوڑ دیں اس کے لئے آئندہ دنوں میں سیاسی محاذ پرگرمی میں شدید اضافے کا امکان ہے ۔ باخبر حلقوں کے مطابق سینٹ کے چئیرمین ،پنجاب کے وزیراعلیٰ اور یہاں تک کے وزیراعظم کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادکی تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)اور ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بھی اپوزیشن جماعتیں پر امید ہیں۔اس لئے آنے والے دنو ں میں حکمران جماعت کے لئے جہاں مشکلات پید اہونے کی پیشن گوئیاں کی جارہی ہیں وہیں اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی کامیابیوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور