میدان کی پہاڑیوں سے اسلحہ برآمد

میدان کی پہاڑیوں سے اسلحہ برآمد، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن نے اپنی دو کارروائیوں میں دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں ایل ایم جی ، کلاشنکوف ، رائفل اور پستول شامل ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں مطلوب شدت پسند محمد ریاض کوگرفتار کرلیا گیا ۔ اس کی گرفتاری پرحکومت نے پچاس لاکھ کا انعام مقرر کررکھا تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیر بالا میں مسجد پر خودکش حملے میں مطلوب تھا جسمیں 33 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو ئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پر تھانہ زیمدارہ لوئردیر کے علاقہ لعلو بالا میدان میں آپریشن کے دوران پہاڑی جنگل سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ وایمونیشن برآمد کیا ،علا قے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دوسری کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب کمانڈر محمد ریاض ولد سرتاج عرف سیراج ساکن شاٹ کس دیراپر کو گرفتارکرلیا گیا۔ مذکورہ مجرم اشتہاری سال 2009 میں بمقام حیاگے مسجد دیر بالا کے خود کش حملہ میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم