فیصل قریشی موبائل فون میری کمزوری

ہیوی بائیک اور موبائل فون میری کمزوری ہے، فیصل قریشی

ویب ڈیسک : نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہیوی بائیک اورموبائل فون میری کمزوری ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ دونوں کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے ،اپنی گھریلو زندگی سے مطمئن ہوں اور اپنے پروفیشنل سے بھی انصاف کررہا ہوں۔

حریم شاہ اور شیخ رشید ۔۔۔بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ صرف میر ے پاس نہیں بلکہ کراچی کے دیگر بہت سے فنکاروں کے پاس بھی ہیوی بائیکس ہیں. او رکبھی کبھی ہم سب اکٹھے بھی نکلتے ہیں۔ مجھے اداکارہ ثنا نے بڑا متاثرکیا ہے. جو خاتون ہونے کے باوجود بڑی مہارت سے ہیوی بائیک چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریس لگانے کا شوق نہیں بس ہیوی بائیک چلانے کی حد تک ہی شوق رکھتا ہوں. اور جب بھی وقت ملتا ہے اسے پورا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گھر کوبھی پورا وقت دیتا ہوں. اور اس کے ساتھ ساتھ جب پراجیکٹ میں کام کر رہا ہوتا ہوں. تووہاں بھی اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی