شائستہ لودھی میرے پسندیدہ اداکار

نعمان اعجاز اور صبا قمر میرے پسندیدہ اداکار ہیں، شائستہ لودھی

ویب ڈیسک : نامور اداکارہ شائستہ لودھی نے کہ اہے کہ نعمان اعجاز اورصباقمرمیرے پسندیدہ اداکارہیں، نئے آنے والوں سے کہوں گی کہ اگر وہ اپنی اداکاری میں نکھار لانا چاہتے ہیں تو دونوں کے ڈرامے ضرور دیکھیں ۔

زندگی غلطیوں کی کامیڈی ہے، عدنان صدیقی

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب آپ خود کو اسکرپٹ میں لکھے گئے کردار کے عین مطابق ڈھال لیتے ہیں. تب ہی آپ کے کام کو پذیرائی ملتی ہے۔ اگر آپ جوان ہیں اور آپ کو چیلنج کے طو رپر ادھیڑ عمر کا کردار دیدیا گیا ہے. لیکن وہ مصنوعی لگ رہاہے تو آپ اداکاری کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ” میں نعمان اعجاز کو جس شخصیت کے طو رپر پیش کیا گیا. انہوں نے اپنا کردار کیا خوب نبھایا ہے. اور دیکھنے والوں نے اسے بہت پسند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ میں ذاتی طور پر میں نعمان اعجاز اورصباقمر کی پرستار ہوں تو غلط نہ ہوگا اورمیری خواہش ہے کہ میں کسی پراجیکٹ میں ان کے ساتھ کام بھی کروں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن