سابق امام کعبہ

سابق امام کعبہ کی اشتہاری فلم میں اداکاری

ویب ڈیسک: سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعیدالکلبانی حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 کومبیٹ فیلڈزون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارزاوردیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے۔

اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پرسنسنی پھیلادی جبکہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا. اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ تقریبا 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔ یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کرائی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟ پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے ایک شخص نے تنقیدی لہجے میں کہا خدا آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے جبکہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

اس ویڈیوکے سوشل میڈیا پرشیئرہوتے ہی مسلمانوں میںغم وغصے کی لہردوڑگئی اورلوگوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے سعودی حکام اورسابق امام کعبہ کے اقدام کی سخت مذمت کی۔ایک صارف نے لکھا میں تفریح کے خلاف نہیں ہوں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک شخص اپنے ماضی اور حاصل کردہ عظیم درجے کا احترام کرتا ہے جس میں سب سے اہم قرآن کا حفظ کرنا اور حرم کی امامت کرنا ہے۔