پٹرول پمپ بند شہریوں کو مشکلات

پٹرول پمپ بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

ویب ڈیسک :ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی پٹرول پمپس بند کردئیے گئے۔ سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی موجودہ قیمت پر ڈیلرز کا مارجن 3 روپے 91 پیسے، ڈیزل پر 2 روپے 74 پیسے ہے جسے ایسوسی ایشن بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

پٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جن کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات طے کر کے پمپس کھول دے. تاکہ شہریوں کے مشکلات کم ہوسکیں،پی ایس او اور شیل پمپس نے احتجاج میں شامل ہونے کا نہیں کہا تھا. تاہم پی ایس او اور شیل کے پٹرول پمپس بھی جزوی طور پر بند ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان