پروازوں کی اجازت

سعودی عرب نے پاکستان کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک(ریاض): سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے. سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اب پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کو کسی تیسرے ملک قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے. سعودى عرب كى جانب سے پاكستان سے مسافروں كو آنے كى اجازت كا فیصلہ ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ سعودى عرب كى وزارت داخلہ اور قيادت کے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاكستانى سعودى عرب واپسى كے منتظر ہیں. جو اب سعودى عرب جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

ذرائع کے مطابق جن ممالک کو اجازت دی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل اور ویتنام شامل ہیں جن کے مسافر براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔