دائودزئی بچے قتل والدہ گرفتار

داودزئی میں کم سن بچے کے قتل کے الزام میں والدہ گرفتار

پشاور کے نواحی علاقے دائودزئی میں کم سن بچے کے قتل الزام میں ماں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دائودزئی پولیس کے مطابق چند روز قبل مدعی نعیم خان نے رپورٹ کی تھی کہ اسکے بھتیجے محمد مصطفی کو ملزمان ابرار ولد مختیار اور محمد ولد کوثرنے اغواء کرنے کے بعد قتل کیاجس پر پولیس نے مقتول بچے مصطفیٰ کے چچا ابرار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاتھا۔ ملزم نے قتل میں بچے کی ماں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھین:دائودزئی، مقتول بچے کا چچا گرفتار، ماں کے ملوث ہونیکا انکشاف

پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان دوستی تھی جس کا بچے کو علم ہوگیا تھا،راز افشاں ہونے کے ڈر سے چچا نے 8سالہ بچے کو قتل کرکے نعش نالے کے قریب پھینک دی تھی،کیس میں ایک ملزم تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال