پشاور 14 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی

پشاور، 3 ملزموں کی 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

تھانہ پھندو کے علاقہ چیئرمین دفتر سے 3 جوان لڑکوں نے ورغلا پھسلا کر اغوا کرنے کے بعد 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ہشتنگری کی رہائشی 14 سالہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلبہار میں موجود تھی کہ اس دوران رکشہ میں سوار شاہد ولد علی احمد سکنہ گنج، حضرت ولی ولد ازمرے سکنہ گجر آباد اور حمزہ ولد اکبر خان سکنہ لنڈے بازار نے اسے دھوکہ دہی سے رکشہ میں بٹھایا ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

اور چیئرمین دفتر لے گئے اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا.

یہ بھی پڑھیں: داودزئی میں کم سن بچے کے قتل کے الزام میں والدہ گرفتار

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی جبکہ تینوں ملزم فرار ہو گئے، پولیس نے لڑکی کو وومن پولیس سٹیشن منتقل کرتے ہوئے میڈیکل کیلئے بھجوا دیا، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔