زرین خان نے سلمان خان

زرین خان نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ایک ایسی اداکارہ ہیں جو بھلے ہی پردے سے خاص نظر نا آئی ہو، لیکن وہ کسی نہ کسی وجہ سے بحث میں بنی رہتی ہےـ بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ہیں اور اگر وہ نہ ہوتے تو انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں انٹری نہ ملتی زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم ویر سے کیا۔ سوشل میڈیا پر وہ اپنے فینس کے ساتھ آئے دنوں کچھ نہ کچھ ایسا شیئر کرتی ہے جسے دیکھ کر نگاہیں نہیں ہٹتی، وہیں حال ہی میں زرین خان نے کچھ ایسی بات کہی ہے، جسکے بعد تو وہ فینس کیا مشہور شخصیات بھی اس پر بات یقین نہیں کرپارہے ہیںـزرین خان نے سال 2010 میں فلم ویر سے اپنے کیریئر کی شروعات کیـا اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان لیڈ رول میں تھےـ کہتے ہیں کہ سلمان کے ساتھ کیریئر کی شروع کرنے والی اداکاراؤں کا کیریئر خود با خود چل پڑتا ہےـ زرین خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ایک دہائی ہو گئی ہے لیکن وہ ابھی تک جدوجہد کر رہی ہیں۔ سلمان، زرین تو سپورٹ کرتے آئے ہیں، ذرائع کی مانیں تو زرین کے کیریئر کے لیے سلمان ہمیشہ ساتھ رہے ہیں، لیکن زرین کے بول اس واقع سے بالکل الگ ہےـ ان سبھی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے زرین کہتی ہے کہ وہ کوئی بندر نہیں بن سکتی جو ہمیشہ انکے اور انکے بھائیوں کے پیٹھ پر رہےـ

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی دیکھیں:قصداً کورونا کا شکار ہونے والی گلوکارہ انتقال کرگئیں

ایک انگریزی ویب سائیٹ کے انٹرویو کے مطابق زرین انڈسٹری سے بہت مطمئن رہی ہےـ وہ کسی دوڑ کا حصہ نہیں بنی ـوہ کہتی ہے کہ وہ کافی بدلی ہے، جب آپ اےـ لسٹر کا حصہ نہیں ہونگے تو لوگ آپ کا انتظار نہیں کریں گےـ اسکے آگے وہ کہتی ہے کہ لوگوں کا ابھی بھی ماننا ہے کہ سلمان خان میری مدد کرتے رہے ہیںـ حالانکہ میں سلمان کا شکریہ کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے انڈسٹری میں گھسنے کا موقع دیاـلیکن میری جدوجہد تب شروع ہوئی جب میں انڈسٹری کا حصہ بنیـ وہ کہتی ہے کہ سلمان کافی اچھے انسان ہیں، لیکن وہ کافی مصروف رہتے ہیں،میں ہر چھوٹی بات کے لیے انکے اور انکے بھائیوں کی پیٹھ پر بندر بن کر نہیں رہے سکتیـلوگ سوچتے ہیں کہ آج جو بھی میں کام کررہی ہوں وہ سلمان کی وجہ سے ہورہا ہےـ جبکہ اس میں سچائی نہیں ہے، سلمان میرے اچھے دوست ہیں، بس ایک فون کال دور ہے، لیکن میں انہیں ہمیشہ پریشان نہیں کرسکتی ہوںـ ایسا کرنا آپ کی محنت کو کمزور کرتا ہےـ بتادیں کہ زرین ہارر فلم 1921 میں بھی دیکھی، لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ انکی اور ایک فلم اکثر 2 کو بھی باکس آفس پر اچھا رسپانس نہیں ملا۔ اداکارہ گپی گریوال کے ساتھ پنجابی فلم میں نظر آئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل