امریکی ویزے کیلئے انٹرویو

امریکی ویزے کیلئے انٹرویو کی شرط ختم

دنیا بھر میں لوگوں کو امریکہ جانے کیلئے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں تب کہیں جا کر امریکہ جیسے ملک میں داخلے کی اجازت ملتی ہے۔

اب اس کام کو آسان بنا دیا گیا ہے، اس سسلے میں سعودی حکام نے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے شرائط میں کافی آسانی مہیا کی گئی ہے۔

سعودی عرب ریاض میں امریکی سفارت خانے نے پچاس برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے، امریکی سفارت خانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:لائن میں لگواور پیسے کمائو،برطانوی شہری نے منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا

سعودی شہری سیاحتی ویزے بی ون اور بی ٹو کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

مائیکل گارسیا نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارت خانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کر کے درخواست ای میل کردیں۔