کورونا شرح

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد ریکارڈ

ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 63 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں اضافہ جاری :مرغی ،دالیں ،گوشت سمیت19اشیاء مہنگی

واضح رہے پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 448 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہو چکی ہے۔