طائف خان کیس،ماں بیٹی کے کریمنل ریکارڈ کی چھان بین

پشاور کے علاقے انقلاب میں طائف خان ایڈوکیٹ کے قتل کے الزام میں گرفتار ماں بیٹی کے کریمینل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ان سے تفتیش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب مقتول طائف خان کے بھائی اور بہن کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔5 فروری کو تھانہ انقلاب کی حدود گڑھی گل زمان میں خالی پلاٹ سے طائف خان ایڈوکیٹ کی جلی ہوئی نعش ملی تھی بعد میں پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے دو خواتین مسماة سندس اور مسماة ( غ) زوجہ جمیل کو گرفتار کیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ قتل کیس میں مقتول کے بھائی اور بہن بھی شامل ہیں جن کا 14لاکھ روپے کا تنازعہ چلاآرہا تھا۔

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیں:خون سفید ہو گیا، بہن بھائی نے سگے بھائی کو گاڑی سمیت جلا دیا

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزموں نے وقوعہ کے روز طائف خان کو موبائل فون کے ذریعے رنگ روڈ پر واقع گھر بلاکر نشہ آور جوس پلایا تھا اور بعد ازاں اسے سکیم چوک میں گاڑی کے اندر جلا دیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے گرفتار خواتین کے کریمنل ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے کہ آیا وہ دیگر جرائم میں مطلوب تو نہیں؟ ان سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مقتول طائف خان کے بھائی اور بہن تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے