اسکیم چوک گاڑی میں جلی نعش

خون سفید ہو گیا، بہن بھائی نے سگے بھائی کو گاڑی سمیت جلا دیا

پشاور کے علاقے اسکیم چوک میں چند روز قبل گاڑی میں جلی ہوئی ایک نعش ملی تھی، جس کا معاملہ اب حل ہوچکا ہے۔ ایڈوکیٹ طائف خان کے اندھے قتل کا سرا غ لگا لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے ایڈوکیٹ کے مبینہ قتل کے شبہے میں مقتول کی بھتیجی اور بھابھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان میں مسماۃ (غ) زوجہ جمیل اور مسماۃ (س) دختر جمیل شامل ہیں۔ قتل میں مقتول کا سگا بھائی اور بہن بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکیم چوک میں ایک شخص کو گاڑی میں زندہ جلا دیا گیا

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق مقتول ایڈووکیٹ کا بھائی اور بہن کے ساتھ رقم کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ گرفتار خواتین نے مقتول ایڈووکیٹ کو بہانے سے جائے وقوعہ پر بلایا اور نشہ دے دیا، واردات چھپانے کی خاطر ایڈووکیٹ کی گاڑی کو آگ لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ ملوث ملزمان بھائی اور بہن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

یاد رہے5 فروری گھڑی گل زمان نزد سکیم چوک میں ایک خالی پلاٹ میں موٹر کارVXR کو آگ لگی تھی جو مکمل طور پر جل چکی ہے کار کی پچھلی نشست پر نعش پڑی تھی جو بری طرح جل کر ناقابلِ شناخت ہوچکی تھی، نعش مرد کی تھی یا پھر کسی خاتون کی تھی۔ گاڑی میں اور کوئی موجود نہیں تھا اورخدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو آگ لگا کر اسے مبینہ طور پر قتل کیا ہے ۔ گاڑی میں گیس بھر جانے سے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی۔ پولیس نے بری طرح سے جھلس جانے والی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے بھجوا دی تھی۔ تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جلی ہوئی نعش ایڈوکیٹ طائف خان کی تھی جسے اس کے بھائی اور بہنوں نے جائے وقوعہ پر بلاکر قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک