اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے خیبرپختونخوا کی سابق پی ٹی آئی کی حکومت بھی کوشش کرتی رہی لیکن اس کا نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔
ایکس پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس بار بھی اسلام آباد پر قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ان کیلئے ناممکن ہو جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا 9 مىئ کرنے کی بجاۓ اپنی عقل کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی