بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ایک ہفتے کے اندر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر سمیت پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل و دیگر دفاتر کی بجلی بھی بند کردی گئی۔
بجلی بقایاجات کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ڈی جی ایکسائز دفترکے ذمے 13 لاکھ روپے جبکہ اینٹی کرپشن آفس اور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ذمے 7،7 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورکرز وومن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ پر 6 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات جات ہیں۔
ان دفاتر کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں منقطع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار