کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ احساس سروے ڈیٹا کے مطابق سرکاری کالجوں کے غریب طلباء کی 50 فیصد داخلہ فیس کم کی جائے۔
مشیر خزانہ کی زیر صدارت ریونیو موبلائزیشن پلان 24-2023 کے تحت صوبائی ریونیو جائزہ جبکہ 10 سے زیادہ نان ریونیو محکموں کے تیسری سہ ماہی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس دوران مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اہداف حاصل نہ کرنے والے محکموں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس سروے ڈیٹا کے مطابق سرکاری کالجوں کے غریب طلباء کی 50 فیصد داخلہ فیس کو کم کیا جائے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اجلاس میں سرکاری سکولوں میں داخلہ فیس سمیت تمام فیسز ختم کرنے کی تجویز پیش کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن حکام کو سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سکول گھر سے بہتر ہونگے تو بچے خودبخود سکول آئیں گے۔
اس کے علاوہ مشیر خزانہ کی جانب سے محکمہ صحت حکام کو سرکاری نرسنگ اور ہیلتھ سکولوں کی فیس ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے اجلاس میں کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں ہسپتال کے زریعے جو رقم ڈاکٹرز کو جاتی ہے اس پر سیلز ٹیکس ہوگا جبکہ صحت کارڈ پینل میں صرف معیاری ہسپتال شامل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ