اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے فاخاشولے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والے نسلوں کو مہارتوں اور صلاحیتوں سے لیس کرنا ہوگا۔ اس مقصد کیلئے نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ تمام شعبوں میں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
صوبائِ وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم اس سلسلے میں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تعلیم کے شعبے میں تبدیلیاں متقاضی ہیں کہ ہم روایتی طریقوں سے جدید طریقہ کی طرف متوجہ ہوں۔ اس سلسلے تمام ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
ان کے مابین اس اقدام سے جدت کا رجحان بڑھ رہا ہے ساتھ ہی ایک دوسرے کے تجربات سے تمام ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فاخاشولے خیبر پختونخوا اور ملک کے دیدگر علاقوں کے نوجوانوں کو آسان پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا میں اپنا مقام بنا سکیں۔
یاد رہے کہ تقریب میں صوبائی وزراء فیصل خان، ارشد ایوب، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب، ممبران برٹس کونسل یو کے سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی