صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری سکولوں کے قابل طلباء کو معیاری تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم سمیت گندم کی خریداری سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی گئی۔
خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دی گئی جبکہ اس کیلئے فی من گندم کے نرخ 3900 روپے مقرر کر دیئے گئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں گاڑیوں کی مینوئل رجسٹریشن بکس خودکار موٹر وہیکل رجسٹریشن سمارٹ کارڈز میں منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری سکولوں کے قابل طلباء کو معیاری تعلیمی اداروں میں ساتویں سے بارہویں تک مفت تعلیم دی جائیگی۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ کے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی، سوات میں 88 میگاواٹ کے گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے 327 کنال اراضی کے حصول کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی