وزیر زادہ

عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

ویب ڈیسک: تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اقلیتی ونگ کے صدر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں ،بیرونی مداخلت کی وجہ پاکستان کی ترقی کو بریک لگ گئی ہے۔
تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر پشاور پریس کلب میں پریس کانفرن کرتے ہوئے وزیرز ادہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی جدوجہد کو حقیقی آزادی کا نام دیتے ہیں،،قائد اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ملک کے خیر خواہ لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو مقدمات بنے ہیں سب جعلی ہیں،209 مقدموں میں ایک بھی سچا نہیں،ہم شہید ہونے والے ورکرز کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی چاہتے تو سب چھوڑ کر جاسکتے تھے مگرہم جیل گئے،ہم پاکستان کیلئے ہم کھڑیت ھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتیں اور ادارے یرغمال ہیں ،بیرونی مداخلت کی وجہ پاکستان کی ترقی کو بریک لگ گئی ہے چیف جسٹس سے اپیل ہے خدارا ملک کو تباہی سے بچالیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں جمہوریت بھی نہیں،مگر انکے انٹراپارٹی انتخابات قبول ہیں،لیگ،پیپلز پارٹی خاندانی کمپنیاں ہیں،اس یں لوگ مال بناتے ہیں۔
وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ 8فروری کو پورے ملک کا منڈیٹ چوری ہوا،میں پی ڈی ایم کو پاکستان ڈاکو مومنٹ کہتا ہوں، ملک کو کہاں لے کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب پولیس نے دھاندلی میں کردار ادا کیاجبکہ خیبر پختونخوا پولیس تو غیرجانبدار رہی ہماری حکومت ہونے کے باوجود ہم نے کوئی مداخلت نہیں کی ۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد