دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور اس کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل کے تحت جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، پولیس، فوج اور تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور اس راہ میں دی جانیوالی قربانیاں لازوال ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں۔ ییہ جنگ صرف فوج اور پولیس کی نہیں بلکہ ریاست کی جنگ ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان