گندم درآمد

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4 روز میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔
کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں استحکام ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ