او آئی سی

او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے دورانر غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے کے لئے مشترکہ جدو جہد کا مطا لبہ کیا ہے ۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
انہوں نے دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے پر جدو جہد کا مطالبہ کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور میڈیا بلیک آٹ سمیت جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا وعدہ کیا۔
نائب وزیر اعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ عالمی انفارمیشن نیٹ ورکس/پلیٹ فارمز بالخصوص گلوبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اثرانداز ہونے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے، گستاخانہ، اسلام مخالف اور اسلامو فوبک مواد کے ضابطے کی پالیسیوں کے اطلاق کو ہم آہنگ کرے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اجلاس اس وقت گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو متفقہ طور پر کانفرنس بیورو کا وائس چیئر منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود