محمود اچکزئی

ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی

ویب ڈیسک: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے 60سال کے آدمی کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہئے کیونکہ یہی ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی الائنسز بنے ہیں وہ اس بات پر بنے کہ کس حکومت کو گرانا ہے اور کس کو بٹھانا ہے، ہمارا یہ واحد الائنس ہے جس کی بنیاد ہے کہ آئین کی بالادستی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں سماجی معاہدہ ہوتا ہے، ہم جاہل ،ان پڑھ صحیح لیکن اتنے پاگل نہیں کہ کہیں ہماری فوج مضبوط نہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا میں قدورتیں ناانصافی سے پھیلتی ہیں، یہاں عدل کا مذاق اڑایا جاتا ہے، خریدا اور بیچا جاتا ہے۔
60 کی دہائی میں سوئی کے مقام پر گیس نکلی اور پورے پاکستان کے طول و عرض میں پھیلی، ہمارے علاقے میں آج بھی لوگ جھاڑیاں کاٹ کر روٹی بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ 8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، سیاسی لوگ بیٹھ کر اس چوری کا علاج نکال سکتے ہیں، ہم نے تحریک شروع کی ہے، کسی کو گالی نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی