باپ اور بھائی قتل

نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل ،فائرنگ سے بہن اور ایک بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ بانڈہ نبی پبی میں پیش آیا جہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد55سالہ میر احمد اور بھائی 25سالہ کامران کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی اور بہن شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند