خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر ہونے لگا۔
اس کاروبار سے جڑے افراد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں مرغیاں دینے والا پراجیکٹ اچھا تھا لیکن پولٹری فارمنگ عہدیداروں کو اس منصوبے میں نظرانداز کیا گیا جس سے صوبے کو فائدہ نہیں ہوا۔
پولیٹری فارمنگ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں 16 لاکھ سے زائد افراد پولیٹری فارمنگ سے وابستہ تھے جو اب آدھے رہ گئے ہیں۔
اس کی ایک اور وجہ بھِی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارمنگ میں استعمال ہونے والی ادویات سمیت ہر چیز کا دارومدار پنجاب پر ہونے سے خیبرپختونخوا میں پولیٹری فارمنگ کا کام متاثر ہوا۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت صوبے میں ہچریز اور فیڈ ملز لگائے تو اس سے نا صرف مرغی کی نرخوں کا تعین یہیں سے ہو سکے گا بلکہ یہ شعبہ انڈسٹری کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے