فواد چودھری میڈیا سے گفتگو

بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار، نواز شریف کی جرات نہیں کہ واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، معیشت جن کی وجہ سے تباہ ہوئی وہ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی، ان کے ملازم کے اکاونٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، منظور پاپڑ والے کے اکاونٹ سے ڈھائی ارب روپے نکلے ہیں، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ داد نخان کا ہے، عمران خان کہتے ہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مزدور اور تاجر کو لوٹا گیا، لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک انہیں معاف نہیں کریں گے، بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، سیاست اپنے بل بوتے پر کی جاتی ہے، بلاول سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں، اپنی سیاست فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دینے سے نہیں چلے گی، انہوں نے 7 بار حکومت گرانے کی کوشش کی، 23 سال بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس جا رہا ہے، مغرب اسلامو فوبیا سے متعلق عمران خان کی بات سنتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا