اسرائیلی وزیراعظم دورے پر بحرین

اسرائیلی وزیراعظم بحرین سرکاری دورے پر پہنچ گئے

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ بحرین کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی حکام سے ملاقات ہوگی، ملاقاتوں میں خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین پر حملے کیلئے جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے، امریکا

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نما دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، خاص طور پر سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی اور ٹیکنالوجی اور ایجادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔