ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم

پاکستان سے دبئی جانیوالوں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم

پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی، فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے ساتھ جینا’ برطانیہ کورونا پابندیاں ختم کرنے کوتیار

تفصیلات کے مطابق مسافروں کو ائیرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیئے گئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کا 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع

دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا،سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر منفی دکھانا ہو۔