لانگ مارچ کا آج آغاز

پی پی کا حکومت مخالف عوامی لانگ مارچ کا آج آغاز ہوگا

پی پی کا حکومت مخالف عوامی لانگ مارچ آج مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے طویل اور بڑا لانگ مارچ مزار قائد سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ آج چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو لانگ مارچ کے لیے جس ٹرک پر سوار ہوں گے اس کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، اس ٹرک می پی پی کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے۔ یہ عوامی لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں 1600 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے کراچی سے براستہ حیدرآباد ، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:اگر عمران خان نے استعفیٰ دیا تو لانگ مارچ نہیں ہوگا ، بلاول بھٹوزرداری

جیالے پرجوش، کراچی میں جگہ جگہ پارٹی پرچم اور قد آور پینا فلیکس آویزاں ہیں، عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ میں میلے کا سماں ہے۔ مارچ کی مناسبت سے پیپلز سیکریٹریٹ میں میوزیکل شو کا انعقاد ہوا، آتشبازی کی گئی جیالے جیے بھٹو کے نعرے لگاتے پارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے۔ مارچ میں جانثاران بینظیر کے کارکن سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ عوامی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آنیوالے کارکنوں کے لیے کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ہائی وے سمیت مختلف شہروں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار