عمران خان نے استعفیٰ دیا

اگر عمران خان نے استعفیٰ دیا تو لانگ مارچ نہیں ہوگا ، بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، تو ہمیں احتجاج اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کو ہٹانا ہے پاکستان کو بچانا ہے’، خان صاحب نے جس شعبے میں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے، حکومت کی نااہلی کا بوجھ عوام برداشت کررہے ہیں، کٹھ پتلی راج نے جمہوريت کا جنازہ نکال ديا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل آج اصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے

ان کا کہنا ہے کہ عوام کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، 3 سال میں مہنگائی میں جو اضافہ ہوا ہے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، اس پر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک غیرجمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، اس غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کیلئے عدم اعتماد لانا چاہئے، پی ٹی آئی کو ہم پہلے دن سے نہیں مانتے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن ہوں، جو بھی حکومت بنے اس کے پاس مکمل اختیارات ہوں۔