چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 9 اپریل کو ہونیوالے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 60 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عین وقت پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی کرانا قابل تشویش ہے۔ اس سے سینیٹ انتخابات شکوک کے بادل منڈلاتے دکھائی دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 اپریل کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کو خلاف آئین ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب