پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہلا رضا نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ27اپریل 2024کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے، پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔
ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنے کی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے، پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے، پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے